دودھ مہنگا ،نئی قیمت 240 روپے فی لٹر مقرر
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں دودھ مہنگا کردیا گیا، ایک لیٹر دودھ کی قیمت 20 روپے بڑھ گئی۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 روپے اضافے کے بعد دودھ کی نئی قیمت 240 روپے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیری فارمر کے لیے دودھ کی قیمت 215 روپے فی لٹر جبکہ ہول سیلرز کے لیے دودھ کی قیمت 225 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ۔