ٹو بہ ٹیک سنگھ:ڈپٹی کمشنر کا میٹرک کے امتحانی مرکز کادورہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے میٹرک کے امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ کامرس کالج میں قائم امتحانی مرکز میں انتظامات کا جائزہ لیا۔۔۔
اس موقع پر انہوں نے نقل کی روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی،انہوں نے امتحانی عملے کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔