فائرنگ سے بزرگ شدید زخمی

فائرنگ سے بزرگ شدید زخمی

مونڈکا (نامہ نگار) شاہ جمال کے نواحی علاقے احمد موہانہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 60 سالہ بزرگ بشیر احمد ولد اللہ وسایا قوم کنیرا شدید زخمی ہو گئے ۔۔۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی بیٹی سے مل کر گھر واپس جا رہے تھے کہ اچانک دو موٹرسائیکلوں پر سوار چھ نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔شدید زخمی بشیر احمد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد دی گئی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں