جائیداد ہتھیانے کیلئے خاتون کے قتل پر سزائے موت‘4ملزم بری
لاہور (کورٹ رپورٹر )سیشن کورٹ لاہور نے جائیداد ہتھیانے کیلئے خاتون کو قتل کرنے کا مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنا دیا۔۔
۔ماڈل کورٹ کے جج محمد ریاض نے سونیا کے قتل میں ملوث مجرم عدیل کو سزائے موت اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،عدالت نے مقدمہ میں ملزم نواز، رضیہ بی بی‘سلطان اور بشارت کو بری کر دیا،ملزموں کیخلاف رائیونڈ پولیس نے 2020میں مقدمے کا چالان پیش کیا تھا۔