غیر قانونی و غیر ٹیکس شدہ سگریٹس کیخلاف کریک ڈاؤن

غیر قانونی و غیر ٹیکس شدہ سگریٹس کیخلاف کریک ڈاؤن

درآمد شدہ سگریٹس کے تقریباً 4 ہزار پیکٹس قبضے میں لے لیے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی چوہدری اکمل کی زیر نگرانی غیر قانونی و غیر ٹیکس شدہ سگریٹس کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے دوران مقامی و درآمد شدہ سگریٹس کے تقریباً 4 ہزار پیکٹس قبضے میں لے لیے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ سرکاری ریونیو کے تحفظ اور غیر قانونی کاروبار کے خاتمے کے لیے بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی سگریٹس کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائیں گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیکس چوری اور غیر قانونی کاروبار کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں