مینٹل ہسپتال :سکیورٹی ناکامی انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہ آ سکی
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )مینٹل ہسپتال میں سکیورٹی کی سنگین ناکامی کا معاملہ حل نہ ہو سکا،25 مارچ کوذہنی مریض ایمبولینس لیکر فرار ہو گیا تھا۔۔
، واقعہ کو7روز گزرنے کے باوجود انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہ آ سکی۔ انکوائری کمیٹی سے 24گھنٹے میں رپورٹ طلب کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کودباؤ کا سامنا ہے جس سے رپورٹ میں تاخیر ہو رہی ہے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر مینٹل ہسپتال ڈاکٹر عائشہ کے مطابق انکوائری مکمل نہیں ہو سکی کیونکہ کیس کو بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کو بھی بھجوایا گیا ہے جہاں سے ابھی تک رپورٹ نہیں ملی۔