ریلوے:بغیر ٹکٹ مسافروں کیخلاف کریک ڈائون،لاکھوں کی ریکوری

 ریلوے:بغیر ٹکٹ مسافروں کیخلاف کریک ڈائون،لاکھوں کی ریکوری

15روز کے دوران 1808مسافروں کیخلاف کارروائی کی گئی، ڈویژنل انتظامیہ قانون کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل، ادارے کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں،حنیف گل

ملتان (خصوصی رپورٹر)پاکستان ریلوے میں نظم و ضبط کے قیام اور ریونیو کے تحفظ کے لئے ملتان ڈویژن میں ٹکٹ لیس سفر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا۔ یہ خصوصی مہم ڈی ایس ملتان محمد حنیف گل کے احکامات اور ڈی۔سی۔او ملتان کی زیر نگرانی 13 مارچ تا 29 مارچ 2026 جاری رہی۔مہم کے دوران 1,808 ٹکٹ لیس مسافروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ کرایہ اور جرمانے کی مد میں مجموعی طور پر 19,36,280 روپے (تقریباً 1.94 ملین روپے ) وصول کئے گئے ۔ ڈویژنل انتظامیہ کے مطابق کارروائیوں کا مقصد نہ صرف ریلوے ریونیو کا تحفظ ہے بلکہ مسافروں میں قانون کی پاسداری کو فروغ دینا بھی ہے ۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے ۔ ریلوے حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور باقاعدہ ٹکٹ کے ساتھ سفر کو یقینی بنائیں تاکہ قومی ادارے کے استحکام میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں