ای چالان ، بھاری جرمانے فریقین سے 10روز میں جواب طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے ای چالان اور بھاری جرمانوں کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرکے 10روز میں جواب طلب کر لیا۔۔۔
جسٹس فاروق حیدر نے شہری جمیلہ فاطمہ کی درخواست پر سماعت کی،عدالت کو بتایا گیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔عدالت بھاری جرمانوں کو ماورائے آئین قرار دیکر کالعدم قرار دے ۔