پاکستان نے گریٹر اسرائیل کے خواب کو پھر چکنا چور کر دیا، طاہر اشرفی
موجودہ حالات میں اتحادِ امت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ،چیئرمین پاکستان علما کونسل
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اتحادِ امت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے اور اس حوالے سے علماء کرام کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔اتحادِ امت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ موجودہ بحران میں پاکستان کی قیادت کا مثبت کردار کسی سے مخفی نہیں اور پاکستان عالمی امن کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا پرچم عزت اور وقار کی علامت بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر امن کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ ایران بھی پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل عرب ممالک کو جنگ میں دھکیلنے کی سازش کر رہا ہے تاہم پاکستان نے گریٹر اسرائیل کے خواب کو ایک بار پھر چکنا چور کر دیا ہے۔