پولیس انسپکٹر کی شہادت ،وزیر مواصلات کا نوٹس ،ٹرک ڈرائیور کیخلاف کارروائی کی ہدایت
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہزارہ موٹروے پر دورانِ ڈیوٹی حادثے میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر یاسر عرفات کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یاسر عرفات جیسے فرض شناس افسران قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے انسانیت کی خدمت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ شہید انسپکٹر کے پسماندگان بشمول ان کی بیوہ اور بچوں کی دیکھ بھال محکمہ کی اولین ترجیح ہوگی۔ وفاقی وزیر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ حادثے کے ذمہ دار غافل ٹرک ڈرائیور کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔