ترک سفیر کا وفد کے ہمراہ ایچ ای سی کا دورہ ،اعلیٰ تعلیم میں تعاون پر تبادلہ خیال

 ترک سفیر کا وفد کے ہمراہ ایچ ای سی کا  دورہ ،اعلیٰ تعلیم میں تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)پاکستان میں ترکی کے سفیر عرفان نیزیرو اوغلو کی قیادت میں ترکی کی جامعات کے ایک وفد نے ایچ ای سی کا دورہ کیا جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد جس میں ٹوکت گازیوسمانپاسا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فتح یلماز، ادیامان یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر مہمت کیلیش، فرات یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر فخرتین گوکتاس اور بے برٹ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر متلو ترکمان شامل تھے ، وفد نے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اور دیگر اعلٰی حکام سے ملاقات کی اورپاکستانی اعلٰی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں