ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے تحصیل سمندری کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر  نے تحصیل سمندری کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے تحصیل سمندری کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال، زیر تعمیر ماڈل بازار اور مریم نواز واکنگ ٹریک کا معائنہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سمندری قمر منج اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سمندری کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کی عیادت کی اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات،ادویات کی دستیابی اور علاج معالجہ کے معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں ڈائیلاسز مشینری کی فوری تنصیب کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مریضوں کو ہر ممکن بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ صحت عامہ کی سہولیات میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر ماڈل بازار کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں