عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ،پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان سے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سردار سیف اللہ نے ملاقات کی۔
باہمی دلچسپی کے امور، عوامی فلاح و بہبود اور محکمہ خوراک کی کارکردگی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمانی سیکرٹری نے عوام کو درپیش مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے محکمہ خوراک کی جاری کارکردگی بارے آگاہ کیا۔