انسداد پولیو پروگرام ،فرنٹ لائن ورکرز کے اعزاز میں تقریب
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) انسداد پولیو پروگرام نے ملک بھر کے فرنٹ لائن ورکرز کے اعزاز میں گزشتہ روز تقریب ہوئی۔
تقریب کا مقصد پولیو کے خاتمے کی جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے کارکنوں کی غیر معمولی خدمات، ہمت اور لگن کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ تقریب میں صوبائی مراکز سے ورکرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔ انسداد پولیو کے لیے وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے ورکرز کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید ہمیں اتحاد اور شکر گزاری کا سبق دیتی ہے اور ہمارے یہ ورکرز روزانہ کی بنیاد پر اسی جذبے کا عملی مظاہرہ کرتے ہیں۔