ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہسپتال سمندری کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ
سمندری (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنرکیپٹن رٹیائرڈ ندیم ناصر نے سمندری کا اچانک دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر قمرمحمود منج اور ٹی او ار زاہد فریدہمراہ تھے۔۔۔
ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ہسپتال عملہ کو ہدایات جاری کیں ایم ایس ڈاکٹر آصف صدیق نے ڈپٹی کمشنر کو سہولیات کے بارے میں بریف کیا ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر سہولت بازار میں تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور سہولت بازار کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔