مقرر کردہ اہداف کے مطابق سکولوں میں شجرکاری کے عمل کو مکمل کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر بھکر

مقرر کردہ اہداف کے مطابق  سکولوں میں شجرکاری کے عمل کو  مکمل کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر بھکر

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیمی امور اور سکولوں میں جاری ترقیاتی و انتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ افسران کو تعلیمی معیار کی بہتری اور سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس کے دوران سکولوں میں شجرکاری مہم، واش روم بلاکس کی تعمیر و بحالی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مقرر کردہ اہداف کے مطابق سکولوں میں شجرکاری کے عمل کو مکمل کیا جائے اور تعلیمی اداروں کے ماحول کو صاف، سرسبز اور خوشگوار بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے اے ای اوز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں مؤثر نگرانی کو یقینی بنائیں اور سکولوں میں اساتذہ کی حاضری اور تدریسی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں