سکیورٹی کا مناسب انتظام نہ کرنے پر سویٹس شاپ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج

سکیورٹی کا مناسب انتظام نہ  کرنے پر سویٹس شاپ کے  مالک کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا مناسب انتظام نہ کرنے پر سویٹس شاپ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران نجی سویٹس اینڈ بیکرز کی دکان پر سیکیورٹی کا انتہائی غیر مناسب انتظام پایا گیا۔ جو کسی بڑی واردات کا سبب بھی بن سکتا تھا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے مالک کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں