چوہدری محمدسلیم جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری مقرر

چوہدری محمدسلیم جماعت اسلامی  کے جنرل سیکرٹری مقرر

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چوہدری محمدسلیم جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری مقرر ان کے تقررکا فیصلہ ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ کی صدارت میں المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں ہونے والے مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیاگیا۔

اس موقع پر نائب امراء میاں طاہرایوب،اجمل حسین بدر،شیخ محمدمشتاق بھی موجود تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محبوب الزماں بٹ نے کہاکہ اسلام کے نام پر وجود میں آن والے ملک کے اندر صرف اللہ کا دین ہی کامیاب ہو سکتا ہے ۔جماعت اسلامی کی ساری جدوجہد کامقصد وطن عزیز میں اسلامی نظام کاقیام ہے ، جماعت اسلامی کی بے داغ قیادت ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلا سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں