سپیکر پنجاب اسمبلی نے سبزی منڈی گوجرانوالہ کا افتتاح کر دیا

سپیکر پنجاب اسمبلی نے سبزی منڈی گوجرانوالہ کا افتتاح کر دیا

منڈی کی خوبصورتی اور بہتری کے منصوبے کو بجٹ میں شامل کرایا جائیگا :احمد خان

گوجرانوالہ (نیوزرپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے صفائی کے نظام، عوامی سہولیات اور حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتیں صفائی جیسے بنیادی مسئلے پر وسائل خرچ کرنے سے گریزاں رہیں تاہم موجودہ حکومت نے \\\"ستھرا پنجاب پروگرام\\\" کے ذریعے اہم مسئلے کو ترجیح دی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبزی منڈی گوجرانوالہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ملک احمد خان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صوبے کے تقریباً 70فیصد عوام کے حقوق کی نمائندگی کی اور عملی اقدامات اٹھائے ۔ انہوں نے سبزی منڈیوں کی خستہ حالی پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ان کے اپنے علاقے کھڈیاں کی سبزی منڈی سہولیات سے محروم ہے ، اسی طرح گوجرانوالہ کی مرکزی منڈی بھی مسائل کا شکار ہے ۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ منڈی کی خوبصورتی اور بہتری کے منصوبے کو آئندہ بجٹ میں شامل کرایا جائے گا ۔انہوں نے ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت کئی مشکلات میں گھرا ہوا ہے ، خاص طور پر سرحدی حالات نے معیشت پر گہرے اثرات ڈالے ہیں۔ انہوں نے افغانستان بارڈر کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تجارت کے مواقع محدود رہے ، وہیں دہشت گردی کے خطرات نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے سکیورٹی اداروں اور قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط فیصلوں کے باعث دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیاں ممکن ہوئیں اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں