مضر صحت دودھ پر 5 دکانیں بند 3 سویٹس اینڈ بیکرز کوجرمانے
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)فوڈ فراڈ مافیا کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عاشق حسین کی سربراہی میں وزیرآباد، گکھڑ، علی پور چٹھہ، نیائیں چوک، سوئی گیس روڈ اور گورونانک پورہ میں کارروائیاں جاری ہیں
جس میں5ملک شاپس بند،3سویٹس اینڈ بیکرز اور 2 فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ 20ہزار کے جرمانے عائد کرتے ہوئے 16لٹر رینسڈ آئل اور 10کلو ایکسپائرڈ ممنوعہ اشیا تلف کردی گئیں ،بتایا گیا ہے کہ انتہائی ناقص انتظامات اور سنگین خلاف ورزیوں پر ایکشن لیے گئے ، دودھ کے سیمپلز فیل ہونے پر4 ملک شاپس اصلاح تک بند کردی گئیں۔