انسپپیکشن اینڈ مانیٹرنگ انچارج ستھرا پنجاب کا فیصل آباد ڈویژن کے مختلف اضلاع کا دورہ

انسپپیکشن اینڈ مانیٹرنگ انچارج  ستھرا پنجاب کا فیصل آباد ڈویژن  کے مختلف اضلاع کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر انسپپیکشن اینڈ مانیٹرنگ انچارج ستھرا پنجاب عاصم محمود نے فیصل آباد ڈویژن کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی روف احمد بھی انکے ہمراہ تھے ۔ مانیٹرنگ انچارج ستھرا پنجاب عاصم محمود نے ضلع فیصل آباد ، چنیوٹ اور ضلع جھنگ کے دورہ کے دوران صفائی ستھرائی کے معیار کو چیک کیا۔وہ فیصل آباد میں مدینہ ٹاون، کینال روڈ، 7 چک، رسول پارک اور سرگودھا روڈ کے علاقوں میں گئے جہاں شہریوں و تاجر حضرات سے ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے فیڈ بیک بھی لیا۔ ضلع چنیوٹ میں عالمگیر روڈ، لاہور روڈ، گڑھ محلہ، مندر روڈ اور ریاض شاہ کے علاقوں میں صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی ساتھ دوکانداروں سے صفائی کے معیار بارے بھی استفسار کیا۔بعد ازاں ضلع جھنگ میں تھانہ صدر روڈ، دارالسکینہ روڈ، گوجرہ و ٹوبہ روڈ اور ان سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں