انسدادِ ڈینگی اقدامات ، ہاٹ سپاٹس کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم

انسدادِ ڈینگی اقدامات ، ہاٹ سپاٹس کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم

ان ڈور،آؤٹ ڈور سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے ، لاروا کی تلفی یقینی بنانے کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انور علی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں انسدادِ ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے تدارک کے لیے ہاٹ سپاٹس کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے اور ان مقامات کی سو فیصد چیکنگ ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ڈینگی لاروا کی بروقت نشاندہی اور تلفی ممکن بنائی جا سکے ۔ مزید برآں ہدایت کی گئی کہ ہائی رسک یونین کونسلز میں خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے اور وہاں ٹیموں کی کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں