شورکوٹ چھاؤنی :جعلی نابینا گداگروں کی بھرمار، شہری پریشان

شورکوٹ چھاؤنی :جعلی نابینا گداگروں کی بھرمار، شہری پریشان

مانگنے والی خواتین سندھی،بلوچی زبان بولتی ،جرائم میں ملوث ہونے کی بھی اطلاعات

شورکوٹ چھاؤنی(نمائندہ دنیا)شورکوٹ چھاؤنی اور گردونواح میں جعلی نابینا بن کر مانگنے والوں کی بھرمار دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ شہر کے حساس علاقوں، بازاروں اور گلیوں میں ایسے افراد بغیر کسی شناخت کے گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق یہ نامعلوم مرد، خواتین اور بچے نہ صرف بھیک مانگنے میں ملوث ہیں بلکہ بعض افراد کے چوری و دیگر جرائم میں ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ شہریوں کے مطابق بیرونی راستوں پر کھڑی مانگنے والی خواتین سندھی اور بلوچی زبان بولتی ہیں اور ان کے پاس بھی کوئی شناخت موجود نہیں ہوتی۔مزید بتایا گیا ہے کہ ان افراد کو شہر کے باہر رکشہ یا گاڑیوں کے ذریعے چھوڑا جاتا ہے اور شام کے وقت وہی گاڑیاں انہیں واپس لے جاتی ہیں، جس سے منظم نیٹ ورک کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ شورکوٹ چھاؤنی جیسے حساس علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں