گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ پر شہری گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے شہری کو قابو کر لیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں سول ڈیفنس ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ جو علاقہ مکینوں کیلئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔