پلاٹ کی خریداری کے عوض دی گئی رقم خورد برد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پلاٹ کی خریداری کے عوض دی گئی رقم خورد برد کرلی گئی۔تھانہ روشن والا میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سعید اللہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کا پلاٹ خریدا۔
لیکن ملزمان کی جانب سے پلاٹ کا قبضہ انہیں نہ دیا گیا۔ بلکہ پلاٹ کے عوض دی گئی رقم ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر خوردبرد کر لی گئی۔ بعد ازاں رقم کا تقاضا کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ مقدمہ درج کرلیاگیا۔