قتل کیس کا فیصلہ: ملزم ارشد کو سزائے موت، عدیل کو عمر قید

قتل کیس کا فیصلہ: ملزم ارشد کو  سزائے موت، عدیل کو عمر قید

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج ناصر محمود سیال نے تھانہ رجانہ کے مشہور قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ارشد کو سزائے موت جبکہ اس کے ساتھی ملزم عدیل کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

مقتول علی اسد عباس کو لوٹ مار کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، عدم ادائیگی پر مزید قید بھگتنا ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں