پٹرول مہنگا کرنا عوام کا استحصال ہے :شہباز گجر ایڈووکیٹ

 پٹرول مہنگا کرنا عوام کا استحصال  ہے :شہباز گجر ایڈووکیٹ

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔

پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں 137.23و 184.44روپے فی لٹراضافہ خلاف حقیقت اور عوام کا استحصال بالجبر ہے یکدم اتنا بڑا اضافہ حکومت واپس لے اور انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے بڑھنے کے حوالہ سے بھی حکومت کی طرف سے اس قدر بھاری بھرکم اضافہ قطعاً نہیں ہوسکتا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران فی الفور تیل قیمتوں کے اضافہ کے حوالہ سے تمام لوگوں کو مناسب سبسڈی دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں