مریم نواز کے دور میں پنجاب ترقی کی نئی راہ پر گامزن، چودھری سرور گجر

مریم نواز کے دور میں پنجاب ترقی کی  نئی راہ پر گامزن، چودھری سرور گجر

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)چودھری محمد سرور گجر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازکے دور میں پنجاب تعمیر و ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی مثال ماضی میں نہیں ملتی اور آج مخالفین بھی ان اقدامات کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔ ان کے مطابق علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا چکا ہے جو عوامی خدمت کا واضح ثبوت ہے ۔چودھری محمد سرور گجر نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر، سیوریج نظام کی بہتری اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی سے عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہوا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں