پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر خودکش حملہ:شبیر احمد عثمانی
چناب نگر (نامہ نگار)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر مہنگائی کا خود کش حملہ ہے ،حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔۔۔
ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کیا،ان کا کہناتھا کہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کے لیے یہ اضافہ ناقابلِ برداشت ہے ، جس سے نہ صرف ٹرانسپورٹ بلکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہوگا،عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کاڈرامہ رچا کر حکمران غریب عوام کو خون چوس رہے ہیں۔