شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالا جعلی مجسٹریٹ گرفتار
پولیس نے ملزم کوباوا چک کے قریب سے قابوکرکے مقدمہ درج کرلیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو سپیشل مجسٹریٹ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے باوا چک کے قریب سے گرفتار کر لیا۔ جس کی جانب سے خود کو پرائز کنٹرول مجسٹریٹ ظاہر کرتے ہوئے دکانداروں سے لوٹ مار کی جا رہی تھی۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے ۔