ملاوٹی کھویا تیار کرنے پر 3یونٹ سیل،مالکان گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملاوٹی اور غیر معیاری کھویا تیار کرنے پرتین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ روشن والا کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے تین یونٹس کو چیک کیا۔ جہاں ملاوٹی کھویا تیار کرتے ہوئے مارکیٹ میں خرید و فروخت کی جا رہی تھی۔ جس پر تینوں یونٹس کو سیل کرکے انکے مالکان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ۔