ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے کو قابو کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شہری کو قابو کر لیا گیا۔
تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے اور پولیس کو گمراہی کا شکار بنانے کی کوشش کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔