نوسر بازوں نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرکے شہری کولوٹ لیا

نوسر بازوں نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرکے شہری کولوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنا لیا۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں تاج دین نامی شہری کو نامعلوم نوسر باز نے روک کر خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھا لیا اور تلاشی لینے کے بہانے اس سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان ہتھیانے کے بعد قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں