ستھرا پنجاب خاتون ورکر پر تشدد کا نوٹس، ملزم گرفتار مقدمہ درج
کمالیہ(نمائندہ دنیا)ستھرا پنجاب خاتون ورکر پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او ٹوبہ کا نوٹس ملزم گرفتار، مقدمہ درج کرلیاگیا۔
کمالیہ کے علاقے محلہ اسلامپورہ میں خاتون ورکر نسیم بی بی ڈیوٹی سر انجام دے رہی تھی کہ اس دوران ملزم اویس نامی نوجوان نے گلی میں سے گوبر نہ اٹھانے پر ساتھی خواتین سے مل کر ورکر پر ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق تارڑ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے جس پر ملزم اویس کو تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کر مقدمہ درج کے کارروائی شروع کر دی ۔