منشیات فروش ڈیڑھ کلو چرس سمیت دھر لیاگیا

 منشیات فروش ڈیڑھ کلو چرس سمیت دھر لیاگیا

سمندری(نمائندہ دنیا)پولیس تھانہ سٹی سمندری نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران ایک ملزم سے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے ایس ایچ او رائے آفتاب کی سربراہی میں ملزم احسان الحق عرف اعجاز کو منشیات فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا اور اس سے 1480گرام چرس برآمد کرلی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں