غیر قانونی طور پر پیراگلائیڈر اڑانے پر کلب منیجر کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر قانونی طور پر پیراگلائیڈر اڑانے والے کلب کے منیجر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ جھمرہ کے علاقے میں قائم نجی کلب انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر اور بغیر اجازت پیراگلائیڈر اڑاتے ہوئے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات میں ڈالا جا رہا تھا جس پر پولیس نے کلب منیجر کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔