نوسر باز وں نے روحانی شخصیت بن کر موبائل ،نقدی ہتھیالی

نوسر باز وں نے روحانی شخصیت  بن کر موبائل ،نقدی ہتھیالی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنا لیا۔

تھانہ کوتوالی کے علاقے میں امین نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے ہوئے اسے روک لیا اور باتوں میں الجھاتے ہوئے اس سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان ہتھیانے کے بعد آنکھیں بند کرکے چند قدم چلنے کا بول کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں