بہن بھائی کوسابقہ رنجش پر قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
ملزموں کا علی حسن اوراسکی ہمشیر ہ پرشمس آباد میں حملہ ،لہولہان کردیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر ملزموں نے بہن بھائی کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے شمس آباد میں علی حسن نام شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ملزموں نے انہیں قابو کر دیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔ اس دوران اسکی ہمشیرہ کو دھکے دیتے ہوئے اسکی بے حرمتی کرنے کے ساتھ اسے بھی لہولہان کردیا گیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔