ستھرا پنجاب کے ورکر کی مالی امداد

ستھرا پنجاب کے ورکر کی مالی امداد

سمندری(نمائندہ دنیا)ستھرا پنجاب سمندری کا ورکرز کے ساتھ ہمدردی اور خدمت کا عملی مظاہرہ،چار روز قبل نواحی گاؤں 214گ ب میں بجلی کی ہائی وولٹیج تار کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی خاتون کے بیٹے ستھرا پنجاب کے ورکر کی مالی امداد کی گئی۔

 اسسٹنٹ کمشنر اور ڈائریکٹر ستھرا پنجاب نے امدادی رقم متاثرہ ورکرکے سپرد کی اسسٹنٹ کمشنر قمرمحمودمنج ستھرا پنجاب تحصیل سمندری کے ڈائریکٹر عمر نے اپنے دفتر میں مالی امداد کی رقم ستھرا پنجاب کے ورکر کے حوالے کی۔ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے مالی مددکی جارہی ہے جو محکمہ کی اپنے ورکرز کے ساتھ ہر حال میں کھڑے رہنے کی عکاسی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں