ہونہار ایتھلیٹ بلال حسن کااعزاز

 ہونہار ایتھلیٹ بلال حسن کااعزاز

کمالیہ (نمائندہ خصوصی )گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کمالیہ کے ہونہار ایتھلیٹ بلال حسن نے آل پاکستان انٹر بورڈ اسپورٹس گالا 2025-26 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 میٹر دوڑ میں سلور میڈل حاصل کر لیا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بلال حسن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔کالج کے پرنسپل چوہدری عرفان نصیر، انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ نے بلال حسن اور انکے والدین کو اس کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں