کمالیہ ،نواحی علاقوں میں 12 گھنٹے تک بجلی غائب،شہری پریشان
کمالیہ (نمائندہ دنیا )شہر اور گردونواح میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان، گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی طویل بندش نے معمولاتِ زندگی کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 10 سے 12 گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے جسکے باعث نا صرف گھریلو امور متاثر ہو رہے ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ تاجروں اور دکانداروں نے شکایت کی ہے کہ لوڈ شیڈنگ پر کاروبار کرنا مشکل ہو چکا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ امتحانات کے دنوں میں بجلی بندش سے طلبہ کو شدید ذہنی دباؤ کا سامنا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے ۔