پولیس کی بروقت کارروائی، شورکوٹ کچہری سے ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
شورکوٹ،جھنگ(نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر) شورکوٹ احاطہ کچہری میں پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے اسلحہ سمیت داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
جس سے ممکنہ سانحہ ٹل گیا ملزم عابد کلاشنکوف اور بھاری ایمونیشن کے ساتھ کچہری کے مرکزی گیٹ سے داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا ۔