لکڑی چوری ، جنگلات کو آگ لگانے پر کارروائی، دو ملزم گرفتار

لکڑی چوری ، جنگلات کو آگ لگانے پر کارروائی، دو ملزم گرفتار

محکمہ جنگلات کاکریک ڈاؤن ،پانچ نامزد اور دو نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

شورکوٹ (نمائند دنیا)اسسٹنٹ کنزرویٹر فاریسٹ رانا ظفر اقبال کی ہدایت پر محکمہ جنگلات نے لکڑی چوروں اور جنگلات کو آگ لگانے والے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا کارروائی کے دوران پانچ نامزد جبکہ دو نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، دو ملزموں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ محکمہ جنگلات کے اہلکار عمران کاٹھیا کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم طارق ارائیں، سرفراز سندھیلہ، خادم سندھیلہ، عثمان اور ریاست سمیت دیگر افراد نے جنگلات کے وسیع رقبے کو آگ لگائی اور قیمتی لکڑی چوری کی، جسکے باعث درختوں اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچا اسسٹنٹ کنزرویٹر فاریسٹ رانا ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ سرکاری جنگلات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں مذکورہ افراد عرصہ دراز سے غیر قانونی طور پر لکڑی چوری میں ملوث ہیں اور انہوں نے غیر قانونی ٹال قائم کر رکھے ہیں، جن کے خلاف جلد مزید کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں