24 گھنٹوں میں 60 ملزم گرفتار ،منشیات واسلحہ برآمد

24 گھنٹوں میں 60 ملزم  گرفتار ،منشیات واسلحہ برآمد

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 60 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کارروائیوں کے دوران 20 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 12 کلوگرام سے زائد چرس، 6 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 80 گرام آئس اور 126 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 7 ملزموں کو بھی گرفتار کر لیا، جبکہ 18 اشتہاری ملزمان اور 5 عدالتی مفروران کو گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں