پینسرہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، دکانیں اور ہوٹل سیل

پینسرہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی  خلاف ورزی، دکانیں اور ہوٹل سیل

پینسرہ (نمائندہ دنیا )سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فیصل آباد صدر ڈاکٹر محمد ذیشان ارشاد کی ہدایات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کارروائی کی گئی۔

انسپکٹر مزمل عباس نے پینسرہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے مقررہ وقت کے بعد کھلی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور متعدد دکانوں کو سیل کر دیا۔ کارروائی کے دوران رات 10 بجے کے بعد کھلے رہنے والے کئی ہوٹلوں اور شادی ہالز کو بھی سیل کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں