اپنی تحصیل میں ایس ایس ٹیز کو متحد کرینگے ‘ریاست علی راو

اپنی تحصیل میں ایس ایس ٹیز کو متحد کرینگے ‘ریاست علی راو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس کی قیادت مرکزی صدر ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن پنجاب حافظ عثمان خان نے کی اور خصوصی شرکت مرکزی جنرل سیکرٹری ریاست علی راو نے کی اجلاس میں ضلع کی تمام تحصیلوں کے صدور نے بھی شرکت کی ۔

اور ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن پنجاب کی کاوشوں کے بارے اگاہ کیا ، تمام تحصیلوں کے صدور نے عہد کیا کہ اپنی اپنی تحصیل میں ایس ایس ٹیز کو متحد کریں گے اور تنظیمی امور کو احسن طریقے سے سر انجام دے گے اور ضلع سرگودھا کو ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن پنجاب کا قلعہ بنایا جائے گا مرکزی قیادت اگلے ہفتے ڈی پی ائی سیکنڈری اور سیکرٹری ایجوکیشن کے افس میں جائے گی 31-12-2008 کے ایس ایس کی ڈی پی سی کو پایا تکمیل تک پہنچانے اور 2009 کے ایس ایس ٹیز کی پروموشن لنک ٹریننگ کیلئے کوشش کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں