ناجائز تعلقات کا شبہ ، بیوی نے شوہر کو زہر دیکر قتل کردیا

ناجائز تعلقات کا شبہ ، بیوی نے شوہر کو زہر دیکر قتل کردیا

بیوی، ساس اور سالے کے خلاف مقدمہ درج ،مزیدقانونی کارروائی جاری

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) نواحی علاقے میں مبینہ طور پر بیوی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شوہر کو زہر دے کر قتل کر دیا، پولیس نے بیوی، ساس اور سالے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیا کھوہ ٹبی والا کے رہائشی ضیا محمد نے پولیس تھانہ صدر کو درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کے بیٹے اعجاز کو اس کی بیوی سعدیہ، سالے راشد اور ساس نے زہر دے کر قتل کیا۔ درخواست گزار کے مطابق ملزمہ کے دیگر افراد سے مبینہ ناجائز تعلقات تھے ، جس پر اعجاز نے اسے منع کیا اور طلاق دینے سے بھی انکار کیا، جس پر ملزمان نے اسے راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔متوفی کی شادی سات سال قبل ہوئی تھی اور اس کی تین بیٹیاں ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں