ایرانی فورسز نے امریکی بحری جہازوں پر ڈرون سے حملہ کیا ہے، ایرانی ملٹری کمانڈ

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ نے کہا ہے کہ ایرانی فورسز نے امریکی بحری جہازوں پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔

امریکی حملے کے ردعمل میں ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ نے کہا کہ امر یکا نے ایران کے تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے جس تجارتی جہاز پر حملہ کیا وہ چین سے ایران آ رہا تھا، ایران جلد ہی امریکی فوج کی میری ٹائم اور مسلح ڈکیتی کا جواب دے گا اور جوابی کارروائی کرے گا۔

اس کے ساتھ ہی ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ نے یہ اعلان بھی کیا کہ امریکی حملے کے بعد ایرانی فورسز نے کچھ امریکی فوج کے بحری جہازوں پر ڈرون سے حملہ بھی کیا۔

خیال رہے کہ اس قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل کی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج نے ایک ایرانی جہاز کو روکا جو آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کر رہا تھا، امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرنے پر ایرانی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں