لیزر لینڈ لیولرز سبسڈی قرعہ اندازی، 18 کسانوں کا انتخاب
لیزر لینڈ لیولرز سبسڈی قرعہ اندازی، 18 کسانوں کا انتخابحکومت پنجاب لیزر لینڈ لیولرز پر فی یونٹ 6 لاکھ روپے سبسڈی فراہم کر رہی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن سونا اگلتا پنجاب کے تحت زرعی شعبے میں پانی کے مؤثر استعمال کے فروغ کیلئے لیزر لینڈ لیولرز سبسڈی سکیم کی قرعہ اندازی گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ میں منعقد ہوئی۔تقریب میں سابق وائس چیئرمین سردار ذوالفقار حیدر شاہ، ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ فیصل آباد چودھری محمد عاصم رفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ چنیوٹ ڈاکٹر محمد ادریس سمیت دیگر افسروں اور بڑی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی۔ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ فیصل آباد نے بتایا کہ حکومت پنجاب لیزر لینڈ لیولرز پر فی یونٹ 6 لاکھ روپے سبسڈی فراہم کر رہی ہے ۔ ضلع چنیوٹ میں مجموعی طور پر 224 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 159 اہل قرار پائیں، جبکہ شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 18 خوش نصیب کسانوں کا انتخاب کیا گیا۔منتخب ہونے والے کسانوں میں 6 کا تعلق تحصیل چنیوٹ، 6 کا لالیاں اور 6 کا بھوانہ سے ہے ۔ مقررین نے کہا کہ یہ منصوبہ زرعی ترقی، پانی کے بہتر استعمال اور پیداوار میں اضافے میں اہم کردار ادا کرے گا۔