دریا سے ملنے والے نوجوان کی لاش کی شناخت ہوگئی

دریا سے ملنے والے نوجوان  کی لاش کی شناخت ہوگئی

سکندرآباد (نامہ نگار)شجاع آباد کے قریب دریا سے ملنے والے نوجوان کی لاش کی شناخت ہوگئی۔

تفصیل کے مطابق چند روز قبل دریائے چناب کے علاقے ماہڑا کے قریب سے ایک نوجوان کی لاش ملی تھی جسے سول ہسپتال شجاع آباد منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں ورثا ئنے ہسپتال پہنچ کر لاش کی شناخت محمد سیف کے نام سے کی جو سمیجہ آباد ملتان کا رہائشی ہے ۔ورثا ء نے بتایا کہ محمد سیف چھ روز قبل گھریلو جھگڑے کے بعد گھر سے نکلا تھا اور واپس نہیں آیا۔ تلاش کے دوران اس کی لاش دریائے چناب سے برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا ئکے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ اہل خانہ نے مزید قانونی کارروائی کروانے سے انکار کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں